ڈیوٹی کے دوران کسی اہلکار کی غفلت برداشت نہیں کرینگے،اے سی لنڈی کوتل

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:52

لنڈی کو تل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ضلع خیبر لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے تبدیل ہونے والے خاصہ دار فورس کے تمام صوبیداروں اور نائب صوبیداروں کو تحصیل کمپاؤنڈ آفس طلب کرلیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہناہے کہ اے سی لنڈی کوتل نے تمام صوبیداروں اور نائب صوبیداروں تحصیل آفس طلب کرکے ایک اجلاس منعقد کیا ، جس میں صوبیداروں و نائب صوبیداروں سمیت تحصیلدار طورخم غنچہ گل مہمند بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اے سی محمد عمران نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر نے خاصہ دارفورس کے اہلکاروں میں ڈیوٹی کے دوران سفارشی کلچر کو ختم کر دیا ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ روز تینوں تحصیلوں لنڈی کوتل ،جمرود اور باڑہ خاصہ دار فورس کے 5 سفارشی اہلکاروں کو برطرف و معطل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے سی لنڈی کوتل نے تمام اہلکاروں پر واضح کردیا کہ ڈیوٹی کے دوران کسی اہلکار کی غفلت برداشت نہیں کرینگے غفلت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

علاقے میں امن اور امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ کوششیں جاری رہیںگی اور علاقے میں جرائم پیشہ اور منشیات کے خلاف کاروائیاں مزید تیز و سخت کردی جائیگی ،تاکہ علاقے سے منشیات سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر ہمیشہ کیلئے ختم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ خاصہ دار فورس کے جوانوں میں تمام ترقیاں اور تبادلے خالص میرٹ پر کی گئی ہیں اور آج کے بعد کسی قسم کی سفارش نہیں چلے گی۔

علاقے میں امن اور امان کی صورتحال بہتر بنانے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ خاصہ دار فورس آور لیویزفورس کے جوانوں نے اپنے جانوں کے نظرانے پیش کئے ، جس کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاصہ دار فورس اور لیویزفورس کے جوانوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے اور ان کے درپیش مشکلات اور مسائل حل کرانے کے لئے اعلیء حکام سے بات چیت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں