جمرود،کھلی کچہری کا انعقاد

پیر 28 جنوری 2019 22:56

لنڈی کو تل۔ 28 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2019ء) ضلع خیبرٹرائبل کی تحصیل جمرود میں ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر نے عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈی سی خیبرٹرائبل محموداسلم وزیر، اے سی جمرود سلیم جان مروت، تحصیلدار نیک محمد بنگش کے علاوہ تعلیم ودیگر محکموں کے ذمہ داران اور علاقہ کے عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

کھلی کچہری میں علاقہ عمائدین و عوام نے مسائل کے انبار لگادیئے انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، عوام کا کہنا تھا کہ ٹیسکو حکام بجلی کارخانوں پر فروخت کرتے ہیں، انڈسٹریل ایریا میں کارخانے زہریلا دھواں چھوڑتے ہیں جس سے علاقے کے عوام سینے ودیگر امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

علاقہ کے عوام نے کہا کہ پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیں جائے جبکہ سرکاری سکولوں میں سہولیات کا فقدان ہے، ہسپتالوں میں ڈاکٹرزغیر حاضر جبکہ سہولیات کا فقدان ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کی جائے۔

کھلی کچہری سے ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا اعلان کرتا ہوں مشران اہل علاقہ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو اساتذہ وڈاکٹرز اپنے ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہیں انکے بارے میں ہمیں اطلاع دیں، کارروائی کریں گے، جبکہ لیویز فورس کے اہلکاروں کی پروموشن ایک ہفتے میں کی جائے گی۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں