لنڈی کوتل ،دو گاڑیوں کا خوفناک حادثہ ،دو افراد جاں بحق ہوگئے

پیر 18 مارچ 2019 23:30

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) لنڈی کوتل میچنی چیک پوسٹ کے قریب دو گاڑیوں کے خوفناک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل میچنی چیک پوسٹ کے قریب ایک گاڑی بریک فیل ہونے سے دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد انتظامیہ،سیکیورٹی،لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو نکال کر لنڈی کوتل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا تاہم دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں