حکومت قبائلی اضلاع کے ریٹائرڈ ملازمین کو دوبارہ خدمت کا موقع دے، ریٹائرڈ کیپٹن طاہر افریدی

جمعرات 18 اپریل 2019 23:51

لنڈی کو تل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ریٹائرڈ کیپٹن طایر افریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے قبائلی اضلاع میں خاصہ دار اور لیویز فورس کو ضم کرنا قابل ذکر ہے تاہم قبائلی اضلاع کے ریٹائرڈ ملازمین کی قربانیوں کو مد نظر کر فاٹا کے تمام اضلاع میں ان سے دوبارہ پولیس میں خدمات کا موقع دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا ضم ہونے کے بعد علاقے کو پولیس فورس کی ضرورت محسوس ہوا تو پولیس فورس کے افسران بالا نے خاصہ دار اور لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی کوشش کی جوکہ بہت اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے افسران بالا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ غریب ریٹائرڈ ملازمین کی روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں