لنڈی کوتل میں 23 ناظرہ قرآن،حفاظ کرام اور 8 ترجمہ القران طلباء کی دستاربندی

جمعہ 19 اپریل 2019 19:21

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) جامع مسجد حمزہ کنڈوخیل میں ختم نبوت کانفرنس اور دستار بندی تقریب منعقد ہوئی جس میں 23 ناظرہ قرآن،حفاظ کرام اور 8 ترجمہ القران طلباء کی دستاربندی کی گئی اس موقع پر فرزند مفتی محمود سینیٹر مولانا عطاء الرحمن،جے یو آئی صوبائی نائب امیر و مہتمم دارالعلوم حیات آباد مولانا عطاء الحق درویش،پیر محمد عمر بنوری،شیخ الحدیث مولانا تحسین اللہ ،مہتمم جامعہ مولانا حضرت علی سمیت مقامی علمائے کرام اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمارے ملک پاکستان کیلئے علماء کرام نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور یہ صرف اس لئے کہ ملک میں مسلمانوں کیلئے اسلامی نظام کا نفاذ ہو لیکن افسوس کہ آج کے حکمران قادیانیت اور یہودی لابی کے ایماء پر ملک سے ختم نبوت اور اسلامی قوانین کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن الحمداللہ جمعیت علماء اسلام کے ہوتے ہوئے کوئی مائی کا لعل اس مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اس وقت تک مسلمان نہیں رہ سکتا جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو اپنے والدین اور سارے اہل وعیال سے زیادہ محبت نہ رکھتا ہو یعنی حب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر مسلمان کیلئے بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ آج ختم نبوت اور ناموس رسالت پر مختلف طریقوں سے حملہ ہورہا ہے جس کیلئے جے یو آئی نے پورے ملک میں ناموس رسالت میلین مارچ کا انعقاد کیا ہے جس سے انشائاللہ تمام کفری اور طاغوتی قوتوں کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ یہاں عوام کے ناموس رسالت کیلئے سب کچھ قربان کرسکتے ہیں آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 21 اپریل کو باب خیبر کے مقام پر ہونے والے ملین مارچ میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کرے کہ یہاں کے عوام اسلام پسند اور حقیقی عاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں