حبیب بینک عملہ اب بزرگوں پر دلی بھڑاس نکالنے پر آگیا‘ملک حاجی حکیم خان شینواری

جمعرات 10 اکتوبر 2019 14:50

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) تنظیم اہلسنت والجماعت کے ناظم اعلیٰ ملک حاجی حکیم خان شینواری نے کہا ہے کہ حبیب بینک عملہ اب بزرگوں پر دلی بھڑاس نکالنے پر آگیا۔نااہل منیجر کو مسلط کرناکسی بڑے ظلم سے کم نہیں۔صارفین کیساتھ ان کارویہ قابل مذمت ہیں بینک عملہ کو تبدیل کیاجائے۔

(جاری ہے)

تنظیم اہلسنت والجماعت کے ناظم اعلیٰ ملک حاجی حکیم خان شینواری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حبیب بینک کے قابل اعتماد لنڈی کوتل برانچ کے منیجر نے خاک میں ملادیا صارفین کیساتھ ان کا رویہ انتہائی غیرمناسب ہے بزرگوں اور باپردہ خواتین کو بلاوجہ تنگ کرنا ان کا وطیرہ بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ اخلاق سے عاری عملہ ایک دن کاکام ہفتوں میں کر کے لنڈ ی کو تل کے دور دراز علاقوں سے ائے ہو ئے لوگوں کو خوار و زلیل کر تا ہے معمر اشخاص اور خواتین صبح سے شام تک انتظار کر کے خالی ہاتھ واپس لوٹتے ہیں جو اکثر اوقات بد دعائیں دینے لگتے ہیں انہوں نے حبیب بینک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لنڈ ی کو تل برانچ کے عملہ سمیت منیجر کو انسانیت سکھا کر صحیح منہ سے بات کرنے کا سلیقہ بھی سکھایاجائے تمام سرکاری ملازمین تنخواہ لینے کے دوران ایک کوفت زدہ عمل سے گزرتے ہیں جو کئی کئی دن تک انہیں اپنی تنخوائیں نہیں ملتی جس کی وجہ سے نہ صرف ان کے بچوں کے سکولوں کی فیسیںلیٹ ہوجاتی ہیں بلکہ ان گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں