اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل کا محکمہ صحت حکام کے ہمراہ طورخم بارڈر کا دورہ، کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ

پیر 3 فروری 2020 21:29

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2020ء) صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران خان کی محکمہ صحت حکام کے ہمراہ طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ کا دورہ اور بارڈر پر کرونا وائرس کے لئے کی گئی اقدامات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران خان نے کرونا وائرس کے لئے بروقت اقدامات کے پیش نظر طورخم بارڈر میں آمدورفت کرنے والے مسافروں اور دیگر کے ساتھ ملے۔

پاک افغان بارڈرپر آنے اور جانے والے مسافروں کو محکمہ صحت کے حکام کے جانب سے کرونا وائرس کے روک تھام کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کررہے ہے جس کے لئے صحت چیک پوسٹ قائم کیا گیا ہے اور آمدورفت کرنے والے مسافروں پر چیک رکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس ایک مہلک بیماری ہے جو کہ جان لیوا ثابت ہورہی ہے جس وجہ سے چین میں سینکڑوں اموات ہوئی ہیں اسی خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کئے جائینگے اور لوگوں میں آگاہی کے لئے خصوصی واک اور مہم کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ طورخم بارڈر پر کسی قسم کا وائرس مسافروں کے ذریعے ضلع خیبر لنڈی کوتل میں داخل نہ ہو۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے کہا کہ طورخم بارڈر پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے بروقت اقدامات کیئے گئے ہیں اور تمام عملہ الرٹ کر دیاگیا ہے تاکہ کرونا وائرس کابروقت روک تھام ہوسکے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں