پاک افغان بارڈر طورخم پر قرنطینہ سنٹر قائم کیا گیا ،دس بیڈ پر مشتمل سنٹر میں طبی عملہ تعینات

ہفتہ 21 مارچ 2020 23:41

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2020ء) پاک افغان بارڈر طورخم پر قرنطینہ سنٹر قائم کیا گیا دس بیڈ پر مشتمل سنٹر میں طبی عملہ تعینات کردیا گیا ایم پی اے شفیق شیر نے قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا اور انچا رج نے انہیں سنٹر پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ممبر صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر آفریدی نے طورخم میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا سنٹر کے انچارج ڈاکٹر کشمالہ نے سنٹر میں سہولیات کے بار ے میںتفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر سنٹر کے انچار ج ڈاکٹر نے بتا یا کہ فیڈرل گورنمنٹ طورخم میں دو دن کے اندر تھرمل سکینر لگائیںگے جہاں پھر افغانستان سے آنے والے مسافروں کا سکینگ کیا جائے گا مشتبہ مریض کو سنٹر میں فاسٹ ایڈ کے بعد پشاور ہسپتال منتقل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بارڈر کھولنے سے پہلے تمام تیا ریاں مکمل کر لی ہے اس موقع پر ایم پی اے شفییق شیر نے بتا یا کہ کورونا وائرس عالمی وباء ہے اس سے نمٹنے کیلئے پوری قوم تیا ر ہیں اور احتیا طی تدابیر سے بچاو ممکن ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ایم پی اے شفیق شیر نے سنٹر انچار ج کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بعد میں طورخم میں بچوں سمیت درجنوں لوگوں میں ماسک تقسیم کئے گئے ۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں