پشاور، ننھی عیشال کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

منگل 28 اپریل 2020 23:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2020ء) لنڈی کوتل ضلع خیبر میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر پشاور کے علاقہ تہکال میں ننھی عیشال کو قتل کرنے والا فضل حیات کو گرفتار کرکے پشاور پولیس کے حوالہ کیا، سب انسپکٹر عشرت شینواری نے بتایا کہ قاتل فضل حیات ایک حجرے میں سو رہا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاع پر ہم نے چھاپہ مارا اور معصوم عیشال کے قاتل کو گرفتا کر لیا ، ٹیم میں ایس ایچ او جمرود اکبر آفریدی و انٹیلی جنس اہلکار بھی شامل تھے۔

پولیس نے سائنسی خطوط کے ذریعے مجرم کو ٹریس کیا تھا، سب انسپکٹر عشرت شینواری نے بتایا کہ دو دن پہلے گھر میں اونچی آواز میں بات کرنے پر ملزم نے اپنی سات سالہ معصوم بھتیجی عیشال کو گولی مار کر قتل کیاتھا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوا تاہم پولیس نے قاتل کو چوبیس گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کیا جو کہ ایک قابل تقلید مثال ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں