طورخم بارڈر پر کسٹم انٹلیجنس اہلکاروں کی کاروائی،افغانستان سے آنیوالے ٹرالر سے دو لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر برآمد ، دو افراد گرفتار

جمعہ 24 جولائی 2020 18:11

لنڈ ی کو تل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2020ء) طورخم بارڈر پر کسٹم انٹلیجنس اہلکاروں کی کاروائی ۔افغانستان سے آنے والے ٹرالر سے دو لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر برآمد ۔ دو افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر کسٹم اینٹلی جنٹس عملے کی کاروائی کے نتیجے میں دو افرادسے دو لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر برامد کئے اور موقع ہی پر دو ملزموں کوفتار کر لیا کسٹم حکام نے کاروائی کے بعد ملزموں کے خلاف مقدمہ دورج کر کے انہیں اپنی حراست میں لیا جس سے مزید تفتیش کی جائے گی واقعہ کے بعد بارڈر پر سیکورٹی سخت کر دی گئی اور ہر انے جانے والے کی سرچنگ بھی سخت کر دی گئی تاکہ اس طرح کے واقعات سے بروقت نمٹا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں