علاقہ پسیدخیل ہیضہ مرض کی لپیٹ میں،12سالہ شخص جاں بحق،گزشتہ ایک دن میں درجنوںمریض اسپتال منتقل ہوئے

ہفتہ 5 ستمبر 2020 23:28

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2020ء) علاقہ پسیدخیل ہیضہ مرض کی لپیٹ میں ہے،اس مرض سے 12سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ گزشتہ ایک دن میں درجنوںمریض اسپتال منتقل ہوئے۔مقامی زرائع کے مطابق پسید خیل میں ہیضہ بیماری پر فوری کنٹرول لانے کیلئے میڈیکل ٹیم جاپہنچی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر طارق حیات نے کہا ہے کہ مقامی کنوںاور متاثرہ مریضوں کی خون کے نمونے لیبارٹری بھیج دئیے ۔

رزلٹ آنے کے بعد اقدامات اٹھائیں جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقہ پسیدخیل غبرگئی خیل میں ہیضہ کی مرض سے 12سالہ محمد آصف جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ دیگر درجنوں بچے متاثر ہوگئے ہیں اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق حیات نے رابطے پر بتایا کہ علاقہ پسیدخیل میں ہیضہ کی وبائی مرض کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ صحت نے ڈاکٹروں کی ٹیم بھیج دی تھی جہاں پر متاثرہ مریضوں سے ٹیسٹ لئے ہیں اس کے علاوہ مقامی کنووں سے پانی کے نمونے لیبارٹری کو بھیج دئیے گئے جب کہ خون کے نمونے بھی لیبارٹری کوآرسال کردئیے گئے ہے ٹیسٹ رزلٹ آنے کے بعد مزید اقدامات اٹھائی جائے گی اہلیان پسید خیل نے محکمہ صحت اور دیگر اعلیٰ حکام سے اس وبائی مرض پر کنٹرول لانے کامطالبہ کیا تاکہ علاقے میں ہیضہ کی وباء مزید پھیل نہ ہوسکے اور بروقت قابو پانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائی تاکہ مرض کی روک تھام فوری طور پر ممکن بنائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں