پیدل آمد و رفت کیلئے طورخم بارڈربھی کھول دیا گیا

منگل 29 ستمبر 2020 17:25

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے اجرا پر پیدل آمد و رفت کیلئے طورخم بارڈربھی کھول دیا گیا ۔ سات ماہ سے بند بارڈر، منگل بدھ جمعرات اور ہفتہ کے دن کھلا رہے گا۔نوٹیفیکیشن میں قانونی دستاویزات لازمی قرار دیدیئے گئے ۔مزدور طبقہ سمیت تاجر اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کوویڈ 19ایس او پیز کے مطابق تمام سرحدات بند ہونے کے تقریباً 7ماہ بعد وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے دیگر بارڈرز کی طرح طورخم بارڈر کو بھی کھول دیاگیا جو ہفتے میں چار دن قانونی دستاویزات پر سرحد پار کرنے کی اجازت ہوگی ۔

بارڈر کھولتے ہی لنڈ ی کو تل میں مزدور طبقہ سمیت ٹریڈرز اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی سینکڑوں مزدور، مزدوری کی غرض سے افغانستان گئے جبکہ وہاں سے افغانی باشندوں کا انا بھی شرو ع ہوا افغانیوں نے حکومت پاکستان کے اس فیصلے کو خوش ائند قرار دیکر کہا کہ جس طرح مزدورں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اسی طرح ہزاروں کی تعداد میں مریض بھی عدم علاج کے باعث رل رہے تھے بارڈر کھولنے سے اب دونوں کا انے جانے میں اسانی ہو گی ۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع خیبر کے سالار قاری نظیم گل شینواری نے بارڈر کھولنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوکہا کہ افغانیوں کے ویزوں میں مدت ختم ہو گئی ہے چونکہ ا س سلسلے میں ان کے ساتھ نرمی کیاجائے تاکہ ان کے مریض علاج و معالجہ کے لئے ا مزدور یونین کے صدر فرمان شینواری نے کہا کہ بارڈر کی بند ش سے سب سے زیادہ مزدور طبقہ متاثر ہو ا تھا انہوں نے پاکستانی سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بارڈر کھولنے سے مزدوروں کی جانوں میں جانیں اگئیں ۔ٹریڈرز نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ احسن اقدام ہے کیونکہ سرحدات بند ہونے سے ملک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو ملک کو کھوکھلا بنا دیتا ہے ۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں