لنڈی کوتل ،ٹو ڈی کار کی ٹکر سے دسویں جماعت کا طالب علم جاںبحق ہوگیا

جمعرات 1 اکتوبر 2020 22:38

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) ٹو ڈی کار کی ٹکر سے دسویں جماعت کا طالب علم جاںبحق ہوگیا ۔ طالب علم سکول سے واپس گھر آرہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئے ۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیور حراست میں لے لیا۔ میت گاوں پہنچا کر کہرام مچ گیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق گورنمنٹ عمار سینیٹینئل ہائی سکول کے دسویں جماعت کے طالب علم محمد وقاص ولد ہابیل سکنہ شیخوال خیبر سکول سے گھر واپس ارہے تھے کہ راستے میں چاروازگئی کے قریب روڈ حادثہ کے شکار ہو گئے عینی شائدکے مطابق محمد وقاص ولد ہابیل سکول سے ٹرک میں سوار ہوکر جا رہے تھے کہ ٹرک سے گر گیا اور تیز رفتار ٹوڈی موٹر کار کی زد میں اکر موقع ہی پر دم توڑ دیا طالب علم کی لاش لنڈ ی کو تل اسپتال لیجانے کے بعد گھر منتقل کی گئی جہاں پر میت پہنچتے ہی کہرام مچ گیا خیبر پولیس فورس نے موٹر کار ڈرایئور سمیت حراست میں لے لیا۔

واقعہ پر علاقہ مکینوں نے دکھ کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں