لنڈی کوتل،جرگہ کی انتھک کوششوں سے پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی،فریقین آپس میںبغل گیر ہوگئے

صلح رحمی سے کسی کی عزت کم نہیں ہوتی ،وقار اور بڑھ جاتاہے،دین اسلام نے ہمیں چھوٹوں پر شفقت بڑوں کی عزت دینے کا سبق دیا ہے،خوش اخلاقی انسانیت کا پہچان ہے،جرگہ وپشتون روایات کے ذریعے مسائل حل کرنے میں مشران و نوجوان کردار ادا کریں،وفاقی وزیر نور الحق قادری کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 27 مارچ 2021 19:19

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2021ء) وفاقی وزیرمذہبی امور نوارالحق قادری نے کہا ہے کہ صلح رحمی سے کسی کی عزت کم نہیں ہوتی ،وقار اور بڑھ جاتاہے،دین اسلام نے ہمیں چھوٹوں پر شفقت بڑوں کی عزت دینے کا سبق دیا ہے،خوش اخلاقی انسانیت کا پہچان ہے،جرگہ وپشتون روایات کے ذریعے مسائل حل کرنے میں مشران و نوجوان کردار ادا کریں۔

جرگہ کی انتھک کوششوں سے پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی،فریقین آپس میںبغل گیر ہوگئے۔لنڈی کوتل شیخ مل خیل میاں خیل مولانا شغیب القادی کے حجرے میں راضی نامہ تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری ،محمد عدنان قادری ،مولانا شعیب القادری ، مولانا محمد شاہ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء امیرمحمد افریدی سمیت علاقائی ملکان ومشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

راضی نامہ میرداد خیل کے شریف گل ولدقمرگل خاندان اور اصغر خاندان کے مابین گزشتہ16سال سے پرانے دشمنی تھی جس میں جانی نقصان سمیت کئے افراد زخمی ہوگئے تھے جن میںجرگہ ممبران نے مولانا محمد شاہ ،مولانا شعیب قادری،حاجی مبین اور حاجی بیدار نے پیر حافظ عبدالمالک القادری کے خصوصی ٹاسک پر فریقین کے مابین باہمی رضامندی کی کردار ادا کیا اور آخر کار وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے قبائلی روایات اپناتے ہوئی جرگہ کی روبرو دونوں فریقین کو بغلگیر کرکے آپس میں بھائیوں جیسے زندگی گزارنے اور ایک دوسرے کو معاف کردیا ۔

راضی نامہ کی تقریب سے وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا کہ خوش قسمت وہ ہے جو دو مسلمان بھائیوں کے درمیان صلح کرائیں یہی عمل اللہ کو پسند ہے آپس میں اختلاف سے اجتناب کرے اور چھوٹے چھوٹے باتوں پر ایک دوسرے کی دشمن نہ بنے دراصل پہلوان وہ ہے جو اپنے غصہ پر قابو پالے اور دل رحم رکھے یعنی دوسروں کو معاف کرنے کا سلیقہ رکھتے ہو یہی دراصل انسانیت کی پہچان ہے انکا کہنا تھا کہ خوش اخلاقی ، نیکی اور دوسروں پر احسان کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ پسند کرتے ہیں لیکن کسی کے مابین نفرت پھیلانے والے عمل شیطان کا ہے اس کار خیر میں جتنے لوگوں نے حصہ لیا ہے ان سب کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اور علماء سمیت مشران کشران سے اپیل ہے کہ برائے کرم بہتر معاشرے کیلئے کردار ادا کرے اور فریقین کے مابین تلخیوں اور نفرت کے آگ پر قابو پالنے کیلئے جرگہ و قبائلی روایات کو برقرار رکھنے کیلئے عملی کردار ادا کریں تاکہ یہ آپس میں دشمنیاں دوستی میں بدل جائے اور ایک خوشحال قوم جیسے زندگی گزار سکے ان کا کہنا تھا قبائلی اضلاع میں لینڈ ریوینیو ریکارڈ نہیں ہے لیکن صدیوں پرانی قبائلی روایات موجود ہے کبھی کسی زمین پر کوئی دعویداری نہیں ہوئی جن سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری روایات و جرگہ مسائل خاتمہ میں کردار ادا کرسکتے ہیںکیونکہ یہ حق ہمیں حاصل ہے آخر میں دونوں فریقین کے راضی نامہ کی اس احسن پرانہوں نے مبارکباد پیش کی اور آئیندہ کیلئے بھائیوں جیسے رہنے کی تلقین کئے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں