پاک افغان بارڈر طورخم پر ٹرالر کی ٹکر سے 8سالہ بچی جاں بحق ہوگئی

جمعرات 8 اپریل 2021 18:56

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) پاک افغان بارڈر طورخم پر ٹرالر کی ٹکر سے 8سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ،سرحد پرمیت رشتہ داروں اور افغان حکام کے حوالہ کردی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع طورخم بارڈر پر ٹرالر کی ٹکر سے خکلا افغانی آٹھ سالہ بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی طورخم بارڈر موقع پرموجود پولیس اہلکاروں نے بچی کو فوراً ہسپتال منتقل کردیا لیکن شدید زخموں کی تاب برداشت نہ کرتی ہوئی دنیائے فانی سے کوچ کرگئی بچی کی تعلق افغانستان کے صوبہ ننگر ہار لال پورہ سے بتائی جاتی ہے جو طورخم بارڈر پر محنت مزدوری کرتی تھی افغانی ٹرالر kbl1573کے ڈرائیور محمد حسین ولد گلاب جان افغانی کو پولیس نے حراست میں لے کر حوالات منتقل کرادیا گیا یاد رہے کہ طورخم بارڈر پر آئے روز ایسے طرح واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں اکثر بچے حادثات کا شکار ہوتے ہیںجن میں اکثر رزق حلال کمانے کیلئے گھر سے نکلتی ہے ایک اندازے کے مطابق سینکڑوں بچے طورخم بارڈر پر محنت مزدوری کرتے ہیں جبکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور بالخصوص چائلڈ لیبر پروٹیکشن پر کام کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے کوئی کام نہیں کیا ہے واضح رہے کہ اکثر بچے اور بچیاں بارڈر کراس کرانے میں دشواری سے بچنے کیلئے ٹرالروں میں سرحد پار کرتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات کا شکار ہوتے ہیں لاش کو پاکستانی حکام نے طورخم بارڈر پر افغانی حکام کے حوالے کرتے ہیں۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں