انسانی ہمدردی و نیک جذبہ کیساتھ عوامی خدمت کیلئے میدان میں اترا ہوں،ملک کاشف خان آفریدی

کریڈیٹ لینے دینے کی شوقین نہیں ،عملی کام پر یقین رکھتے ہیں،عوامی شعور کوبیدار کرنا اور حقوق چھیننا مشن ہے،خیبرریلوے ٹریک بحالی و طورخم سرحدپر تجارت کے فروغ کیلئے حکومت اقدامات اٹھائیں ، صدر عوامی مسلم لیگ خیبر

جمعہ 9 اپریل 2021 19:53

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2021ء) عوامی مسلم لیگ ضلع خیبر کے صدر ملک کاشف خان افریدی نے کہا کہ عوامی مسائل اور عوامی شعور بیدار کرنا ترجیحات میں شامل ہے معاشرے کے بہتری کے لئے کمپیٹیشن آپس میں مثبت سرگرمیوں میں پہل کرنا ناگزیرہے ۔لنڈی کوتل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13نکاتی ایجنڈا وزیر داخلہ شیخ رشید کو پیش کیا ہے جن میں طورخم بارڈر پر مسائل خاتمہ، NCP گاڑیوںکی نکل و حمل،خیبرریلوئے ٹریک بحالی اور ضلع خیبر میں پاسپورٹ آفس کا قیام شامل ہیں ملک کاشف خان افریدی نے انضمام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قبائلی اضلاع میں فوری طور پر مکمل پولیس نظام بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ امن و امان کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار نہ کرے اور ہر شہری کی مال و جان کی تحفظ کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں قبائلی اضلاع میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے تعلیمی نظام سمیت صحت مراکز کا نظام درہم برہم اخر قبائل کب تک اپنے حقوق سے محروم رہے گی انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست ٹولہ الیکشن کے وقت عوام کو دھوکہ دینے کیلئے زندہ باد مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں لیکن ہہمارے فیملی مسلسل عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے جس کی زندہ ثبوت پانچ ہزار خاندانوں کو عید پیکج اور راشن فراہم کی اور اس کے ساتھ ساتھ 40مدارس سینکڑوں علماء کرام اور ہزاروں کی تعداد میں طلباء کو دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کریڈیٹ لینے دینے کی سیاست کو دفن کرنا مشن میں شامل ہے بغیر کوئی حکومتی عہدے عوام کی مسائل حل کرنے میں وہ کردار ادا کرینگے جو کسی منتخب نمائندے نہ بھی ادا نہیں کی ہیں گراؤنڈ ورک پر یقین رکھتا ہوں بڑے بڑے دعوے کرنا باتونی اور غیر سنجیدہ لوگوں کا کام ہے ہم کام کرکے دیکھاینگے انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کی حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہے اب تک کسی بڑی پراجیکٹ کی منظوری نہیں ہوئی جو ان کی زیرو کارکردگی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر ٹوورازم کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کے حامل ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت نے کوئی توجہ نہیں دیا انہوں نے خیبر ٹریک ریلوے لائن بحالی وقت کے عین مطابق ناگزیر قراردیا انکا کہنا تھا اب حقوق چھیننے کیلئے اٹھنا ہوگا اور متعلقہ اداروں سے حق چھین کے رہینگے۔

(جاری ہے)

کاشف خان افریدی نے کہا کہ عوامی درد و مسائل سے بخوبی واقف ہوں انشاء اللہ ان کی حقوق کا آواز ہر فورم پر اٹھائونگا۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں