قوم کی اراضی پر قبضہ عوامی معیشت کو تباہ کرنے کی مترادف ہے‘مفتی اعجاز شینواری

اتوار 23 مئی 2021 14:15

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2021ء)مفتی اعجاشینواری کا کہنا ہے کہ قوم کی اراضی پر قبضہ عوامی معیشت کو تباہ کرنے کی مترادف ہے۔ریاستی ادارے قوم شینواری خوگاخیل کو اپنا حق فراہمی میں کردار ادا کریں۔طورخم قوم کی ملکیت ہے بلاجواز ان پرقبضہ گردی ظلم کی انتہاء ہے ۔قوم اپنے حقوق کیلئے قانونی جنگ لڑنے نکلے ہیں اب ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔

قوم متفق ہے حق چھین کے رہینگے۔طورخم قومی اراضی پر NLC کے قبضہ کیخلاف لنڈی کوتل بازار باچاخان چوک میں مفتی اعجاز شینواری، معراج الدین شینواری دیگر سرکردہ مشران کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مفتی اعجاز شینواری نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ TMA کا کام عوامی خدمت و بازار کی صفائی ہے نہ کہ قومی منافع بخش اراضی پر قبضہ گردی انکا کہنا تھا کہ TMA اپنے حدود میں رہے اور قومی آڈے میں مداخلت سے باز رہے ورنہ ان کیخلاف نہ ختم ہونے والے احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگے جس کی ساری زمہ داری TMA لنڈی کوتل پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ طورخم قومی اراضی پر این ایل سی کی ناجائز قبضہ گردی بے انصافی کا انتہاء ہے مسلسل آئین و قانون کے دائرے میں اپنے حقوق مانگ رہے ہیں لیکن حکومت اور ان کی متعلقہ ادارے ہمیں اپنے حق دلوانے میں بری طرح ناکام ہیں انہوں نے کہا کہ قوم متحد رہے اور اپنا حق چھین کے رہینگے۔

(جاری ہے)

آخر میں مظاہرین نے باچاخان چوک سے لنڈی کوتل پریس کلب تک احتجاجی واک کیا اور این ایل سی اور ٹی ایم اے کیخلاف زبردست نعرے بازی کئے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں