لنڈ ی کو تل،قوم شینواری خو گا خیل نے احتجاجاً بازار اور پاک افغان شاہرا بند کر دی،مشتعل مظاہرین

کاپولیس پر پتھرائو،6اہلکار ذخمی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے جوابی کاروائی میں ہوئی فائرنگ شروع کی جس میں ایک بچے سمیت چار افراد ذخمی ہوئے

بدھ 26 مئی 2021 23:47

لنڈ ی کو تل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2021ء) قوم شینواری خو گا خیل نے احتجاجاً بازار اور پاک افغان شاہرا بند کر دیا ۔ہزاروں مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراو کیا ۔جوابی کاروائی میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کر دی ۔شاہراہ کی بند ش سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں تھیں ۔تفصیلات کے مطابق قوم خوگا خیل کے ہزاروں مشتعل مظاہرین نے این ایل سی ،ایف بی ار اور ایف سی کے خلاف پاک افغان شاہرا اور لنڈ ی کو تل بازار احتجاجاً بند کر دیا اور بازار بائی پاس روڈ پر دھرنا دیا ۔

دھرنے کے دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراو کیا جس میں مبینہ طورپر 6پولیس اہلکار ذخمی ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے جوابی کاروائی میں ہوئی فائرنگ شروع کی جس میں ایک بچے سمیت چار افراد ذخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے بائی پاس روڈ پر دھرنے کے دوران این ایل سی اور ایف بی ار کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔قبیلہ کے مشران نے کہا کہ کہ ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لئے قو م کے مشران کو اوپرلنڈ ی کوتل بلائے گئے اور نیچے طورخم میں ایف سی اور پولیس نے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا جس میں قوم کے درجنوں افراد حراست میں لیکر حوالات میں بند کیا ۔

اور ٹینٹوں کو اکھاڑ کے اپنے ساتھ لے گئے ۔جس کے ردعمل میں قوم نے احتجاج کی کال دی ۔قوم نے 4مطالبات پیس کئے ۔این ایل سی طورخم میں تعمیراتی کام بند کردے گی ۔مذاکرات لنڈ ی کوتل کی سطح پر نہیں بلکہ این ایل سی اور ایف بی ارکے اعلیٰ حکام سے ہوں گے۔ٹینٹ پرامن دھرنے کے لئے بحال ہونگے۔غیر مشروط پر تمام قیدیوں کو رہا کیاجائے اور ایف ائی ار ختم کرے ۔

شاہراہ کی بندش سے ہزاروں چھوٹی اور بڑی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں جن کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اس کے علاوہ لنڈ ی کو تل بازار اور زکریا چوک کی مارکیٹ کومکمل طورپر بند کیا گیا تھا احتجاج کال دینے کے دوران تاجروں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ جلوس اور مظاہرے کے دوراناگر کسی کی دکان کھلی رہی اوراسے جونقصان پہنچے تو اس کا وہ خود ذمہ دار ہو گا ۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں