قومی وطن پارٹی مظلوم کیساتھ ہے طورخم بارڈر پر این ایل سی اور ایف بی آر خوگہ خیل قوم کیساتھ زیادتی کر رہی ہے ،علی رحمان شلمانی

جمہوری عمل میں پرامن احتجاج سب کا آئینی اور قانونی حق ہے ریاستی ادارے معاہدے کی پاسداری کریں بصورت دیگر وہ اپنے صوبائی قیادت کے ہمراہ لنڈی کوتل میں احتجاجی مظاہرے شروع کرینگے، ،قومی وطن پارٹی کے رہنما کی پریس کانفرنس

بدھ 26 مئی 2021 23:47

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2021ء) قومی وطن پارٹی مظلوم کیساتھ ہے طورخم بارڈر پر این ایل سی اور ایف بی آر خوگہ خیل قوم کیساتھ زیادتی کر رہی ہے جمہوری عمل میں پرامن احتجاج سب کا آئینی اور قانونی حق ہے ریاستی ادارے معاہدے کی پاسداری کریں بصورت دیگر وہ اپنے صوبائی قیادت کے ہمراہ لنڈی کوتل میں احتجاجی مظاہرے شروع کرینگے، قومی وطن پارٹی کے رہنما علی رحمان شلمانی نے لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طورخم بارڈر پر این ایل سی حکام کی خوگہ خیل قوم کے پرامن احتجاجی دھرنے کے مظاہرین کی گرفتاری بلاجواز ہے جس کی قومی وطن پارٹی بھرپور مذمت کرتی ہے ایف بی آر اور این ایل سی نے طورخم بارڈر پر خوگہ خیل قوم کی اضافی اراضی پر قبضہ کر لیا ہے انہوں نے حکومتی اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوریت سے بے خبر ہے خوگہ خیل قوم کو جمہوری عمل سے ڈیل کرنا چاہے تھا علی رحمان شلمانی نے بتایا کہ اگر حکومت نے خوگہ خیل قوم کیساتھ کئے گئے معاہدے کی پاسداری نہیں کی تو قومی وطن پارٹی اپنی صوبائی قیادت کے ہمراہ لنڈی کوتل میں احتجاجی مظاہرے کریگی ان کا کہنا تھا کہ اس مسلے پر قومی وطن پارٹی کا موقف بالکل واضح ہے اور وہ ظلم کے خلاف مظلوم کا ساتھ دے گی وہ اس مسلے پر خوگہ خیل قوم کیساتھ ہے اور ریاستی اداروں سے خوگہ خیل قوم کا حق چھین کر رہے گی.

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں