سماجی کارکن بنارس شینواری پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،زخمی حالت میں لنڈ ی کو تل اسپتال منتقل

جمعہ 6 اگست 2021 23:24

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2021ء) سماجی کارکن بنارس شینواری نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جنہیںلنڈ ی کو تل اسپتال منتقل کردیاگیا۔ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے ۔رات کو اپریشن کے لئے پشاور ریفر کر دیا گیا جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے علاقہ اشخیل میں سماجی کارکن ،لنڈ ی کو تل فلاحی تنظیم کے چیئر مین حاجی بنارس شینواری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید ذخمی ہوئے ۔

ذخمی حالت میں انہیں لنڈ ی کو تل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کی حالت سے باہر بتائی کیونکہ گولی ان کے ہاتھ لگی تھی بعد میں مجروح کو پشاور ریفر کیا گیا جہاں پر ان کے ہاتھ کا آپریشن ہوا ۔ لنڈ ی کو تل پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کی۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں