لنڈی کوتل میں ڈینگی کی وبا بے قابو گیا تحصیل لنڈی کوتل میں کیسز میں اضافہ ہونے لگا

اتوار 29 اگست 2021 14:15

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2021ء) لنڈی کوتل میں ڈینگی کی وبا بے قابو گیا تحصیل لنڈی کوتل میں کیسز میں اضافہ ہونے لگا ڈینگئی کی روکتھا م کیلئے حکومت اور بالخصوص محکمہ صحت سنجیدگی کا مظاہرہ کریں علاقہ مکین -لنڈی کوتل میں علاقہ میری خیل سے شروع ہونے والے ڈینگی وبا پر تاحال قابو نہیں پا لیا گیا ابتک پورے تحصیل میں ڈ ینگی کی کیسز میں بہت اضافہ ہو گیا جس سے پورے لنڈی کوتل تحصیل ڈینگی کی لپیٹ میں ہے ہر گائوں میںڈینگی سے متاثرہ افراد ریکارڈ ہو چکے ہیں علاقے مکینوں نے تشویش ظاہر کی ہے کہ ڈینگی کی روک تھا کیلئے ڈسٹرکٹ سطح پر موثر انتظامات نہیں اٹھا لئے گئے ہیں جس سے مرض میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے علاقے مکینوں نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ مچر مار اسپرے کے عمل کو تیز کیا جائے اور ڈینگی سے بچائو کی مہم چلائی جائے اسکئے علاوہ متاثرہ افراد کو مچر دانوں اور ادویات کی فراہمی کیلئے فری میڈیکل کیمپس منعقد کی جائے تاکہ مرض پر جلد قابو پالیا جائے واضح رہے کہ محکمہ صحت اورٹی ایم اے تحصیل لنڈی کوتل فلاحی تنظیموں جن میں خیبر یوتھ فورم سلطان خیل یوتھ کیمٹی اور دیگر کیساتھ مل کر مچر مار سپرے کر رہی ہے تاکہ مچر وں کو مارا جا سکے جبکہ مقامی لوگوں نے سپرے مہم کو ناکافی قرار دے کر اسے مزید تیز کرنے پر زور دیا ہے ساتھ ہی ہر خیل میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں ادویات اور مچر دانی دی جا سکے زرائع کے مطابق اب تک سینکڑوں افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں-

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں