پاک افغان کوآپریشن فورم کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت افغانستان کو 6 ٹرک امداد طورخم بارڈر پر حوالے کی گئی

ہفتہ 2 اکتوبر 2021 23:28

ؒلنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2021ء) پاک افغان کوآپریشن فورم کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت افغانستان کو 6 ٹرک امداد طورخم بارڈر پر حوالے کی گئی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اکبر افتخا ر نے طورخم بارڈر پر افغانستان بارڈر کے انچارج مولوی غازی کو باقاعدہ طور پر امدادی سامان حوالے کی مولوی غازی نے طورخم بارڈر پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت افغانستان شدید بحران کا شکار ہیں جس کیلئے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان کے اس کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آئندہ بھی پاکستان سے ایسی ہی توقع رکھتے ہیںپاکستان نے ہمیشہ پڑوسی ہونے کاحق ادا کیا ہے جس پر امارات اسلامی افغانستان ان کا خصوصی طور پر مشکور ہیں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بڑے امراض کے علاج معالجے کی خاص طور پر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اسلئے وہ پاکستان سے اس حوالے سے اپیل کرتے ہیں کہ طورخم بارڈر کے راستے پاکستان کو علاج کیلئے آنے والے مریضوں آسانیاں پیدا کریں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان روزانہ چالیس مریضوں کو پاکستان آنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ افغانستان میں مریضوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کے سروے کے مطابق افغانستان میں اس وقت کرونا کی شرح 0.6 فیصد ہیں اسلئے وہ پرامید ہے کہ طورخم بارڈر کو عام آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا ان کی حکومت کے اعلیٰ حکام پاکستان سے رابطے میں ہے ، واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اسی فورم کی جانب سے افغانستان کو 17 ٹرک امدادی اشیاء طورخم بارڈر کے راستے دئے جا چکے ہیں �

(جاری ہے)

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں