لنڈی کوتل، خوگاخیل قوم کا این ایل سی ظلم و زیادتی کیخلاف باچا خان چوک میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 3 جنوری 2022 23:59

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2022ء) خوگاخیل قوم کا این ایل سی ظلم و زیادتی کے خلاف باچا خان چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے این ایل سی اور ایف سی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،بعد ازاں مظاہرین نے طورخم بائی پاس کو ہر قسم آمدورفت کے لئے بند کر دیا ۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعجاز شینواری جماعت اسلامی کے رہنما مقتدر شینواری معراج الدین شینواری. زکریا شینواری اور دیگر نے کہا کہ طورخم میں این ایل سی خوگاخیل قوم کے اراضی پر زبردستی قبضہ کر رہے ہیں این ایل سی نے خوگاخیل قوم کے مشران کو دھوکہ دے کر ایگریمنٹ پر دستخط لئے گئے جو قوم کسی صورت قبول نہیں کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ این ایل سی حکام اور ایف سی حکام کا خوگا خیل قوم کے ساتھ جو مسودہ تیار کیا گیا تھااس میں راتو رات تبدیلی کرکے خوگاخیل قوم کے ساتھ دھوکہ کیا جس پر خوگاخیل قوم کے باشعور مشران نے دستخط نہیں کئے ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ اگر این ایل سی نے دو دنوں کے اندر طورخم میں ٹرمینل پر کام بند نہیں کیا تو قوم بزور طاقت کام بند کردینگے انہوں نے کہا کہ ایف سی کے اعلی حکام این ایل سی کے ساتھ کھڑے ہیں اور قوم میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے مقررین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طورخم میں این ایل سی اور ایف سی کرپشن میں ملوث ہے ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے این ایل سی نے طورخم میں لوگوں سے روزگار چھین لیا بلکہ وہ اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں وہ پرائیویٹ ادارہ ہے لیکن تمام اداروں کی اختیارات استعمال کر رہے ہیں اور انکو ایف سی کی سپورٹ حاصل ہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ خوگاخیل قوم کے ساتھ مل بیٹھ کر تمام مسائل حل کریں بصورت دیگر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جسکی تمام تر ذمہ داری این ایل سی پر عائد ہو گی واضح رہے کہ مظاہرین نے بائی پاس پر مٹی سے بھری ہوئی ڈمپر خالی کرکے طورخم بائی پاس ہر قسم آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں