عارضہ قلب میں مبتلاء افغان بچوں کیلئے لاہور میں مفت سرجری کرانے کا فیصلہ کیاہے،پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن

تمام اخراجات حکومت پاکستان اور الخدمت فاونڈیشن برداشت کرینگے، سٹیٹ ہارٹ ہسپتال کابل کو جدید آلات فراہم کرنے کا منصوبہ پر کام جاری ہے،افغانستان کے ڈاکٹروں کو ضروری تربیت بھی فراہم کرینگے،چیئرمین الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن پاکستان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 جون 2022 19:38

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2022ء) چیئرمین الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ عارضہ قلب میں مبتلاء افغان بچوں کیلئے لاہور میں مفت سرجری کرانے کا فیصلہ کیاہے، تمام اخراجات حکومت پاکستان اور الخدمت فاونڈیشن برداشت کریں گے، سٹیٹ ہارٹ ہسپتال کابل کو جدید آلات فراہم کرنے کا منصوبہ پر کام جاری ہے،افغانستان کے ڈاکٹروں کو ضروری تربیت بھی فراہم کریں گے۔

طورخم سرحدپرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ عارضہ قلب میں مبتلاء افغان بچوں کیلئے لاہور میں مفت سرجری کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ علاج کیلئے افغانستان سے 9 بچے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئے ہیں ، بچوں کے دلوں میں سراخ ہے، لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں مفت تشخیص کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن کی تعاون سے افغان بچوں کو والدین سمیت لاہور کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارضہ قلب میں مبتلاء بچوں کی تشخیص کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔انہوں نے کہا کہ تشخیص کے تمام اخراجات حکومت پاکستان اور الخدمت فاونڈیشن برداشت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تشخیص کیلئے پاکستان چلڈرن ہارٹ فائونڈیشن سرجن ڈاکٹر فرہان کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ ہارٹ ہسپتال کابل کو جدید آلات فراہم کرنے کا منصوبہ پر کام جاری ہے،افغانستان کے ڈاکٹروں کو ضروری تربیت بھی فراہم کریں گے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں