لنڈی کوتل کے مختلف علاقوں میں 435000پودے لگائیں گے

جمعرات 9 فروری 2017 22:54

لنڈیکوتل۔09 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء)ملک کے دیگر علاقوں کی طرح محکمہ جنگلات فاٹا نے گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈیکوتل میں پودا لگا کر امسال شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کنزر ویٹر فاٹا فارسٹ عبد البصیر خان،ڈی ایف او خیبر فضل الہی رینج آفیسر اعجاز احمد فارسٹر فلک ناز خان اور کالج پرنسپل پرو فیسر اسلم تا ثیرو دیگر موجود تھے ۔ لنڈی کوتل تحصیل کے مختلف علاقوں میں 435000پودے لگائیں گے ۔ جو کہ کالجوں ،سکولوں اور پبلک مقامات پر خصوصی طور پر لگائے جائیں گے ۔مہم کی کامیابی کیلئے عمائدین علاقہ ،اساتذہ ،طالب علموں اور مختلف مکتب فکر کے لوگوں کی شمولیت سے مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے ۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں