لنڈ ی کو تل ،آئی ایس ایف کا وظائف کی بحالی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ،عہدیداروں اور کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت

جمعہ 10 فروری 2017 23:08

لنڈ ی کو تل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء)انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا وظائف کی بحالی کیلئے احتجاجی مظاہرہ جمرودخیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میںانصاف سٹوڈنٹس جمرود نے اپنے وظائف کی بحالی کیلئے احتجاجی مظاہر ہ کیا ہے۔باب خیبر کے مقام پر ہونے والے مظاہرے میں آئی ایس ایف کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت ۔

مظاہرہ کرنے والے طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انصاف سٹوڈنٹس پاکستان کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر عدنان شنواری اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرکے صدر عثمان علی اور سینئر نائب صدر فواد آفریدی نے بتایا کہ کہ خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کی جانب سے کالج کے طلباء کے وظائف گذشتہ دو سالوں سے بند ہیں جبکہ فاٹا کے دوسرے ایجنسیوں میں پی اے سکالر شپ بحال ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایجوکیشن او ر اے پی اے جمرود کے ساتھ اس مسئلے کو کئی بار اٹھایا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کے سکالر شپ کو بحال نہ کیا گیا تو وہ اپنے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں