لنڈیکوتل، چارباغ روڈ پر لیویز فورس کی کارروائی ، گاڑی کے خفیہ خانوں سے ہزاروں کی تعد اد میں غیر ملکی کارتوس برآمد

پیر 13 فروری 2017 21:03

لنڈیکوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) خیبر ایجنسی لنڈیکوتل چارباغ روڈ پر لیویز فورس کے جوانوں نے سوزکی پک اپ کے خفیہ خانوں سے ہزاروں کی تعد اد میں غیر ملکی کارتوس برآمد کرکے سوزکی ڈرائیور گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لنڈیکوتل چارباغ روڈ پر لیویز فورس کے اسسٹنٹ لائن افیسر ابراہیم شینواری اور دیگر جوانوں نے تلاشی کے دوران سوزکی پک اپ سے تلاشی کے دوران 5ہزار ایک سو ساٹھ عدد غیر ملکی کارتوس برامد کرکے سوزکی ڈرائیورآصف علی ولد اخترمیر کو گرفتار کر کے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اس حوالے سے تحصیلدار ارشاد خان نے رابطے پر بتایا کہ ہمیں خفیہ اطلاع ملی تھی جس کی بناء پر لیویزاور خاصہ دار فورس کی چھاپہ مارٹیم تشکیل کی اور تلاشی کے دوران سوزکی سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کارتوس برامد کر لئے ،جبکہ گاڑی کے ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں