لنڈیکوتل،طورخم بارڈر پر کسٹم اہلکاروں نے سبزی کے ٹرک سے 300عدد یوریاں کے تھیلے برآمد کر لئے

پیر 13 فروری 2017 21:06

لنڈیکوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء)خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر کسٹم اہلکاروں نے تلاشی کے دوران افغانستان جانے والے سبزی کے ٹرک سے 300عدد یوریاں کے تھیلے برآمد کر لئے تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والے سبزی کے ٹرک z1852سے کسٹم اہلکاروں نے 300تھیلے یوریاں کھاد برامد کرلئے جوکہ غیر قانونی طورپر افغانستان سمگل کر رہے تھے طورخم کسٹم سپرٹنڈنٹ نعیم خان نے رابطے پر بتایا کہ یوریاں اور ٹرک کو تحویل میں لیکر کسٹم ہائوس پشاو ر منتقل کر دیا گیا ہیں اس سے پہلے بھی کسٹم حکام نے بھاری مقدار میں یوریاں پکڑی گئی تھی جبکہ طورخم بارڈر پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میں ٹریفک حادثے میں دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق واقعہ جمرود کے علاقہ ٹیڈی بازار میں پاک افغان شاہراہ پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار مسافر کوچ سامنے سے آنے والی کیری ڈبہ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دس افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیاگیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں