تحسین اللہ شینواری نے سونے کا تمغہ جیت لیا

منگل 17 مارچ 2020 22:56

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2020ء) ضلع خیبر کے تحصیل لنڈیکوتل کے مارشل آرٹ کھلاڑی نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے انڈر 21کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔لنڈیکوتل کے رہایشی تحسین اللہ شینواری نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ خیبر پختونخوا کے انڈر 21گیمز میں انھوں نے سیمی فاینل میں مردان کے ہیوی ویٹ فایٹر کو شکست اور فاینل کے لئے کوالیفائی کیا، انھوں نے کہا کہ فاینل میں ان کا مقابلہ بنوں کے ہیوی ویٹ کھلاڑی سے تھا اور انھیں شکست دیکر فاینل مقابلہ بھی جیت لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گیمز کے دوران لنڈیکوتل کے سینیر مارشل آرٹ کھلاڑی اور کوچز حیات نذیر شینواری اور نور اسلم شینواری نے کھلاڑیوں کو بہترین کوچنگ فراہم کی جس کی وجہ سے قبائلی مارشل آرٹ کھلاڑیوں نے گیمز کے دوران بہترین مقابلے کئے اور انھوں نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ انھوں نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور ڈی جی سپورٹس سے مطالبہ کیا کہ قبائلی مارشل آرٹ کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ نوجوان مثبت سرگرمیوں میں مصروف ہو اور وہ قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرسکے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں