اُردو پوائنٹ پاکستان لاڑکانہلاڑکانہ کی خبریںآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے حق میں پریس کلب ..

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2018ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مرد اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھاکر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔

(خبر جاری ہے)

اس موقع پر رہنماؤں پیرل دایو، قطب الدین راجپوت، خادم حسین چانڈیو اور دیگر کا کہنا تھا کہ سال 2009 سے 2012 تک کے کچے ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا جبکہ ملازمین کو پروموشن دے کر ان کے بچوں کو فوتی اور سن کوٹہ کے تحت ملازمتیں نہیں دی جارہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر محکموں کے تمام ملازمین کے گریڈوں کو اپ گریڈ کیا گیا لیکن محکمہ پاپولیشن کے ملازمین کو ان تمام مراعتوں سے محروم رکھا گیا ہے جس عمل کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، محکمہ پاپولیشن کے صوبائی وزیر اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ محکمہ پاپولیشن ملازمین کے تمام جائز مطالبات منظور کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاڑکانہ شہر کی مزید خبریں