اُردو پوائنٹ پاکستان لاڑکانہلاڑکانہ کی خبریںآئل اینڈ گیس کے افسران اپنی گیس فیلڈز میں مقامی لوگوں کو بھرتی کریں، ..

آئل اینڈ گیس کے افسران اپنی گیس فیلڈز میں مقامی لوگوں کو بھرتی کریں، کمشنر لاڑکانہ

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2018ء) کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ نے ڈویزن کے اندر کام کرنے والے آئل اینڈ گیس کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی گیس فیلڈز میں مقامی لوگوں کو بھرتی کریں تاکہ ان علاقوں کے لوگوں کو روزگار مل سکے۔ گذشتہ روز کمیٹی روم میں آئل اینڈ گیس فیلڈ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے مزید کہا کہ افسران ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ رابطے میں رہیں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے اور فل سکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے میہڑ گیس فیلڈ کے میجر رٹائرڈ احسان اللہ نے کہا کہ ہماری کمپنی روزانہ 1600 بیرل تیل پیدا کرتی ہے جو کراچی ریفائنری کے لیے بھیجتے ہیں اور ہماری کمپنی دنیا کے 22 ممالک میں کام کررہی ہے جبکہ سندھ میں میہڑ، خیرپور اور سکھر میں بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

(خبر جاری ہے)

ہائی کاربیکس کے ثنا اللہ سومرو نے بتایا کہ ہماری کمپنی 15 میکا ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فیٹ روزانہ کے بنیاد پر را گیس سوئی سدرن گیس کو فروخت کررہی ہے۔

اجلاس میں او جی ڈی ایس ایل کے نصیر احمد سہتو، پی پی ایل کے کیپٹن رٹائرڈ راشد طلیف اور دیگر کمپنیوں کے افسران نے بھی کمشنر کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر نے انہیں ہدایت کی کہ وہ والنٹری فنڈ اور ویلفیئر فنڈ ضلعی انتطامیہ کو فراہم کریں تاکہ ان علاقوں کے روڈ، راستوں اور ہسپتالوں پر خرچ کیا جاسکے جس سے ان علاقوں کے لوگوں کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی آئی جی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاڑکانہ شہر کی مزید خبریں