شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی زیر نگرانی چانڈکا میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم ہال میں جشن آزادی کے موقع پر رنگا رنگی تقریب کا انعقاد

منگل 14 اگست 2018 22:17

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی زیر نگرانی چانڈکا میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم ہال میں جشن آزادی کے موقع پر رنگا رنگی تقریب کا انعقاد کیاگ یا جس میں وائس چانسلر پروفیسر غلام مرتضیٰ پٹھان، رجسٹرار پروفیسر افسر بھٹو، چانڈکا میڈیکل کالج کے پروفیسر کے داس، ڈین پروفیسر رفیعہ بلوچ، ایڈیشنل رجسٹرار عطا محمد صدیقی، ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ریاض احمد شیخ، وائس پرنسپل ڈاکٹر احسان اللہ ملک، پرنسپل ڈینٹل کالج پروفیسر الیاس شیخ، میڈیا کوآرڈینٹر عبدالصمد بھٹی سمیت طلبہ و طالبات اور عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی جہاں وائس چانسلر اور دیگر نے پرچم کشائی کی جبکہ جشن آزادی کے موقع پر پودا بھی لگایا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازین تقریب میں طلبہ و طالبات کی جانب سے آزادی کے حوالے سے زبردست ٹیبلوز پیش کرتے ہوئے خود داد بھی حاصل کی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں