یونیورسٹی آف سندھ کئمپس لاڑکانہ میں قراة العین گوپانگ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

بدھ 18 نومبر 2020 17:17

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2020ء) یونیورسٹی آف سندھ کئمپس لاڑکانہ میں کمپیوٹرس سائنس بیچ 2k19 کے زیر اہتمام مس قرت العین گوپانگ کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں طلباء و طالبات نے مس قرت العین گوپانگ کو شاعری، تقاریر اور ٹبیلوز کے ذریعے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس دوراں پرووائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اظہر علی شاہ نے مس قرت العین گوپانگ کو اجرک -اور ان کی خدمات کے عیوض اعزازی شیلڈ پیش کی۔

تقریب کو خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اظہر علی شاہ نے کہا کہ ایس یو سی ایل نے طلباء کی بہبود و بھلائی کے لیئے اہم اقدام اٹھا رہا ہے، سی ایس ایس کی تیاری کے لئے مفت کوچنگ کی کلاسیں اس کا واضح ثبوت ہیں، حکومت سندھ سے اپیل ہے کہ وہ کئمپس کے لئے ٹرانسپورٹ سمیت مزید آمدورفت کی سہولیات مہیا کریں تاکہ طلباء و طالبات کے لئے زیادہ آسانی ہو۔

(جاری ہے)

انہوں مس قرت العین کی خدمات کو ساراہاتے کہا کہ ایس یو سی ایل کے لئے مس قرت العین کی خدمات قابل تحسین ہیں، جس نے دل و جاں سے طلباء کی تدریسی اور غیر تدریسی عمل میں اضافہ کیا ہے۔

جب کہ کمپیوٹر سائس شعبہ کے سربراہ پروفیسر آصف علی جمالی نے کہا کہ مس قرت العین ایک اچھی ٹیچر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوش مزاج خاتون بھی ہیں۔انہوں نے اپنے کریٹو مائینڈ کے ذریعہ طلباء میں چیزوں کو سیکھنے مزید شعور پیدا کیا ہے۔ اس موقع پہ مس قرت العین نے شاگردوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہے کہ طلباء کی طرف سے اتنا پیار اور عزت ملی، طلبا کی محبت کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ان کے ساتھ خوبصورت یادیں ہیں، جن کو بھول کبھی بھول نہیں سکتی۔

تقریب میں انگریزی ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ مس چاہت بتول، بی بی اے کے ھیڈ ڈجی ایم شیخ، مس شازیہ سموں، عامر مگسی، سراج بھٹو اور دیگر فیکلٹی ممبران اور طلباء نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر منتظمین فیصل چانڈیو، رابیل بھٹی، عاطف سموں ، عبدالفتاح اوڈو، آرن کمار، علی سجاد ابو، انیس بھٹو، عبدالرزاق سمیت 2 کے 19 کے دیگر طلباء استاذہ کے ہمراہ کیک بھی کاٹا اور مس قرت العین گوپانگ سمیت اساتذہ کو اجرک پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں