محکمہ اوقاف سندھ کے ملازمین کا تین ماہ سے تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 17 دسمبر 2017 20:02

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) محکمہ اوقاف سندھ کے ملازمین نے گذشتہ تین ماہ سے تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم ہم محکمہ اوقاف میں مسلسل ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں لیکن گذشتہ تین ماہ سے تنخواہیں اور پینشن کی رقم جاری نہیں کی جارہی جبکہ کانٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل نہیں کیا جا رہا ہے جس کے باعث تمام ملازمین اور ان کے معصوم بچے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

مسائل حل کرنے کے متعلق افسران کو شکایت کرچکے لیکن تاحال تنخواہیں اور پینشن کی رقم ادا نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنخواہیں اور پینشن کی رقم جاری کرکے تمام ملازمین کو مستقل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں