پولیس نے 12 ملزمان کو گرفتار کر کے 9 کلو چرس 10 من بھنگ برآمدکرلی

ہفتہ 27 جنوری 2018 23:10

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اشتہاری، روپوش اور مطلوب 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 9 کلو چرس اور 10 من بھنگ برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوڈیرو پولیس نے ملزم بابر جتوئی کو 4 کلو چرس سمیت، مارکیٹ پولیس نے ملزم الطاف ساریو کو ڈیڑھ کلو چرس سمیت، حیدری پولیسن ے ملزم عبدالقادر مسن کو ایک کلو آدھا پا?ؤ چرس سمیت، سول لائین پولیس نے چوری اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں اشتہاری ملزم سلیم منگی جبکہ ملزم ندیم عرف پاپی میمن کو ایک کلو آدھا پاؤ چرس سمیت، ہٹڑی غلام شاہ پولیس نے ملزم نثار جتوئی، ممتاز جتوئی، قربان جتوئی اور وریام جتوئی کو 10 من بھنگ سمیت، رشید وگن پولیس نے قتل اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں اشتہاری ملزم خان محمد کھکھرانی کو اور رحمت پور پولیس نے اشتہاری ملزم عبدالوحید منگی کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان پر ایسے نوعیت کے مقدمات درج کرکے ان سے تفتیش کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں