نشے میں دھت سابق ایس ایچ او نے تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں پر چڑھا دی، دو افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جنوری 2018 12:16

نشے میں دھت سابق ایس ایچ او نے تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں پر چڑھا دی، دو افراد جاں بحق
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2018ء) : لاڑکانہ میں نشے میں دھت سابق ایس ایچ او نے تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں پر چڑھا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایچ او علی مرتضیٰ نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تیز رفتار کار فُٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے بھی دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔سابق ایس ایچ او کو گرفتار تو کیا گیا لیکن وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے باوجود تاحال سابق ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایس ایچ او علی مرتضٰی نشے میں تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں