نیو ٹیک کی جانب سے موٹر وے پولیس کے تعاون سے سہہ ماہی ڈرائیونگ کورس کا اہتمام

بدھ 31 جنوری 2018 23:41

لاڑکانہ۔31جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) نیو ٹیک کی جانب سے موٹر وے پولیس کے تعاون سے سہہ ماہی ڈرائیونگ کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لاڑکانہ کے پرنسپل موٹر وے پولیس کے افسر خلیل احمد سوہو نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ادارہ نوجوانوں کو محفوظ اور تکنیکی بنیادوں پر تربیت دینے میں مصروف عمل ہے جس میں ٹریفک قوانین کے متعلق بھی بین الاقوامی سطح پر تربیت دی جا رہی ہے جو کہ نجی اداروں میں نہیں دی جاتی۔ اس موقع پر یاسر میر گوپانگ، ساجد مسن، جمیل ، عبدالرحمان سمیت پچاس سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں