صدر آرٹس کونسل لاڑکانہ کی زیر صدارت کلاسیکل راگی کمیٹی کا اجلاس

اتوار 4 فروری 2018 22:10

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) کلاسیکل راگی کمیٹی کا اجلاس شہر کے مقامی ہوٹل میں آرٹس کونسل لاڑکانہ کے صدر عزیز سانگی کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین سید ستار شاہ نے نومنتخب عہدیداروں جن میں صدر سلیم رضا کنبھر، نائب صدر شام لال، جنرل سیکریٹری اکبر سومرو، جوائنٹ سیکریٹری منظور علی سموں، اطلاعات سیکریٹری محمد اسلم لاڑک، پریس سیکریٹری محمد سچل سانگی اور خزانچی الطاف سموں کو ضابطہ اخلاق کے متعلق آگاہی دی جہاں پر نومنتخب صدر نے آرٹس کونسل کے صدر کو مسائل کے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

جس پر انہوں نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ آرٹس کونسل شعبہ میوزک کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں