پیپلز پارٹی اپنی حکمت عملی کے تحت سینیٹ کی نشستیں حاصل کرے گی ،نثار احمد کھوڑو

جو لوگ کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات نہیں چاہتی ان کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے،سینئر صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 5 فروری 2018 19:35

پیپلز پارٹی اپنی حکمت عملی کے تحت سینیٹ کی نشستیں حاصل کرے گی ،نثار احمد کھوڑو
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینیئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات نہیں چاہتی ان کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے، پیپلز پارٹی اپنی حکمت عملی کے تحت سینیٹ کی نشستیں حاصل کرے گی۔ پیپلز پارٹی نہ کسی سازش کا حصہ بنی ہے نہ سازش کا حصہ بنے گی۔

لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کا بنیاد آمر مشرف نے ڈالا مگر پیپلز پارٹی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں دیگر چیزوں پر ازخود نوٹس لیتی ہیں تو کالاباغ ڈیم پر ازخود نوٹس کیوں نہیں لیا جاتا لاڑکانہ ترقیاتی پیکیج میں کرپشن کے الزامات لگانے سے قبل یہ دیکھا جائے کہ پیکیج 90 ارب کا تھا بھی یا نہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی عوام سے دھوکا دھی کی سیاست کر رھے ہیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف کی یاداشت شارٹ ٹرم ہوگئی ہے۔ آئین سے غداری کے مرتکب آمر پرویز مشرف کا ای سی ایل میں نام ہونے پر بھی ملک سے باہر جانے دیا۔ نوازشریف لوٹی ہوئی دولت سے اور عمران خان ای ٹی ایم مشین سے جلسہ کر رہا ہے۔ نوازشریف اور عمران خان کا عوام میں پول کھل چکا ہے۔ عمران خان پارلیمنٹ کا رکن ہوتے ہوئے ایوان لعنت بھیج رہا ہے تو یہ عوام کی توہین کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت حقوق دئے جائیں۔ کشمیریوں پر بھارتی جارحیت اور تشدد جاری یے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ ن لیگ حکومت نے کمشیر معاملے پر کمزور موقف رکھا ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں پارٹی رکنیت سازی کے لئے شھر کی تمام یوسیز میں کئمپس قائم کی گئی ہیں۔ کئمپس پر خواتین سمیت نوجوان عوام بڑی تعداد میں حصہ کے رہے ہیں۔

لاڑکانہ میں صرف پانچ روز کے اندر 35 ہزار میمبر شپ ہوچکی ہے اور یہاں میمبرشپ کے فارم کم پڑ گئے ہیں۔ میمبرسازی کی آگاہی کے لئے شھر میں بینرز اور ہینڈ بل تقسیم کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل نثار کھوڑو نے شہر میں لگائے گئے پارٹی رکنیت سازی مہم کے کیمپوں کا دورا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مہم کی کامیابی پر مقامی عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں