شہر بینظیر فیسٹیول میں چوتھے جونیئر گیمز کے ساتویں روز مختلف گیمز کا انعقاد

جمعرات 8 فروری 2018 00:30

لاڑکانہ۔7فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) شہر بینظیر فیسٹیول کے سلسلے میں لاڑکانہ کے کھوڑو اسپورٹس کامپلیکس میں چوتھے جونیئر گیمز کے ساتویں روز مختلف گیمز کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرلز 50 میٹر ریس میں گلوبل اسکول کی مارفہ نے پہلی، گرلز 6 سال عمر کے پاسنگ بال مقابلے میں زیبسٹ کی ماہ نور نے پہلی، سیک ریس 6 سال گرلز کے مقابلے میں سٹی اسکول کی اروا نے پہلی، 100 میٹر رلی ریس 6 سال گرلز کے مقابلے میں نیشن اسکول کی علیزہ نے پہلی، رننگ روپ جمپنگ میں سٹی اسکول کی ثانیہ نے پہلی، جمپنگ بال 9 سال عمر گرلز کے مقابلے مین سچل اسکول کی مومل نے پہلی اور ٹگ آف وار 8 سال گرلز کے مقابلے میں گلوبل اسکول کی لاریب نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر کمشنر لاڑکانہ محمد عباس بلوچ نے کامیابی طالبات کو ٹرافیاں دی اور ان کے جذبے کو سرہاتے ہوئے مبارک باد بھی دی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں