ْسیپکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف دوسرے روز بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

جمعہ 9 فروری 2018 00:50

لاڑکانہ ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) لاڑکانہ میں سیپکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف دوسرے روز بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔

(جاری ہے)

سیپکو سٹی لاڑکانہ کے ایگزیکیوٹو انجنیئر کاشف قریشی کی سربراہی میں عملے نے شیخ زید سب ڈویزن کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے کرتے ہوئے 2 ٹرانسفارمر اتار لیے جبکہ بجلی چوری اور نادہندگان کے 1500 سے زائد کنکشن بھی منقطع کئے گئے جس دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے پہنچ کر افسران کو بقایا جات کی ادائیگی کے متعلق یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں