ذوالفقار بھٹو کے مزار پر منتیں پوری ہونے لگیں، اولاد کی حاجت لیکر آنیوالا شخص باپ بن گیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 9 فروری 2018 14:37

ذوالفقار بھٹو کے مزار پر منتیں پوری ہونے لگیں، اولاد کی حاجت لیکر آنیوالا شخص باپ بن گیا
لاڑکانہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9فروری 2018ء)لاڑکانہ کے شہریوں نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاجت مانگنے کیلئے آنے والی ایک عقیدت مندکو انہوں نے بیٹا دیا ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور زندہ ولی ہیں ،یہاں پر لوگ ان کے مزار پر اپنی حاجات لیکر آتے ہیں جسے وہ پورا کرتے ہیں ،ایک شخص ہر جمعے کو یہاں حاضری دیتا تھا او ر پھر اس کے ہاں بیٹا بھی پیدا ہوگیا جو اب بڑا ہورہا ہے۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ لوگ یہاں اولاد کیلئے دعائیں مانگتے ہیں اور انہوں نے اپنی آنکھوں سے ان کی گود ہری ہوتے دیکھی ہے ۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کو وسیلہ مانگتے ہیں اور وہ ہمارے روحانی پیشوا بھی ہیں ۔‎

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں