لاڑکانہ میں 13 سالہ بچی کے گینگ ریپ میں ملوث 2 مبینہ ملزمان گرفتار

دو روز قبل متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت پر پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 376 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا

پیر 12 فروری 2018 14:49

لاڑکانہ میں 13 سالہ بچی کے گینگ ریپ میں ملوث 2 مبینہ ملزمان گرفتار
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) لاڑکانہ کے علاقے غریب آباد میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ میں ملوث 2 مبینہ ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس تنویر حسین تونیو نے بتایا کہ دو روز قبل متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت پر پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 376 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچی کے والد نے اپنی شکایت میں پولیس کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹی کو صحرائی علاقے میں لے جاکر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔

ایس ایچ او عبد المالک نے کہا کہ پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے کر انہیں چاندکا میڈیکل کالج ڈی این اے سیمپل کیلئے منتقل کردیا ہے۔خیال رہے کہ قصور میں 9 جنوری کو کچرے کے ڈھیر سے ایک 6 سالہ بچی زینب کی لاش ملی تھی، جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، اس واقعے نے پورے ملک کو جنجھوڑ کر رکھ دیا تھا، جبکہ واقعہ کا چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی ازخود نوٹس لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں