پولیس ٹریننگ سکول لاڑکانہ میں رکروٹس کورس کی 45 ویں بیچ کی پاسنگ آئوٹ تقریب منعقد

منگل 15 مئی 2018 00:00

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پولیس ٹریننگ اسکول لاڑکانہ میں رکروٹس کورس کی 45 ویں بیچ کی پاسنگ آئوٹ تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں پولیس افسران کے علاوہ لاڑکانہ کے معززین نے شرکت کی۔ پاسنگ آئوٹ پریڈ میں تربیت حاصل کرنے والے جوانوں نے سلامی پیش کی جبکہ پرنسپل پی ٹی ایس لاڑکانہ ایس ایس پی سید زاہد حسین شاہ نے سلامی لی۔

بعد ازاں انہوں نے جوانوں سے حلف لیتے ہوئے انہیں اسناد اور انعامات بھی دیئے۔

(جاری ہے)

منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سید زاہد حسین شاہ نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے جوانوں کی تربیت تین حصوں میں کی گئی اور یہ رکروٹس کا پہلا بیچ ہے جس سے تین مراحل میں تربیت حاصل کی جس میں آرمی، ڈرل، لا اور مسکیٹری فائرنگ کے علاوہ کمانڈوز سینٹر کے کورس شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جانب سے پولیس میں بہتری لانے کے لئے مصروف عمل ہیں جس سے پولیس کو جدید تربیت دے کر معاشرے میں امن امان قائم کرنے کے علاوہ عوام کے دلوں میں پولیس کے لئے عزت و احترام پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ تربیت سے فائدہ حاصل کرکے معاشرے میں عزت کمائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں