لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرومیں ایک اور جوان لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا

زیادتی کرنے والا جوابدار پیپلزپارٹی بنگل ڈیرو کا بااثر اور ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے صدر عبدالفتاح بھٹو کا قریبی ساتھی نکلا

اتوار 20 مئی 2018 22:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو یونین کونسل بنگل ڈیرو میں ایک اور جوان لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آگیا، زیادتی کرنے والا جوابدار پیپلزپارٹی بنگل ڈیرو کا بااثر اور ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے صدر عبدالفتاح بھٹو کا قریبی ساتھی نکلا، پولیس نے کارروائی کرتے ملزم کو معاون خاص نجمہ سومرو سمیت گرفتار کر لیا۔

ملنے والی تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو پولیس اسٹیشن لاشاری کی حد گاؤں بنگل ڈیرو میں صائما بھٹو سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، بنگل ڈیرو کی رہائشی پیپلزپارٹی یونین کائونسل بنگل ڈیرو کا سابق جنرل سیکریٹری عطائی ڈاکٹر غلام قادر سومرو پر زیادتی اور حراسمینٹ کرنے کا الزام، لاشاری پولیس اسٹیشن پر واقعہ کا کیس داخل، متاثرہ لڑکی نے تھانے پر پہنچ کر پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متاثرہ لڑکی صائما سے بات کرنی چاہی تو خود پر قابو نہ پا سکی اور رو پڑھی اور مجھے انصاف کپی کے سوا کچھ اور نہ کھ سکی، جس کے بعد اس کے ماموں تاج محمد بھٹو نے میڈیا سے بات کرتے بتایا کہ صائمہ بھٹو واقعہ جنوری میں پیش آیا تھا وہ ایک سلائی سینٹر پر کام سیکھنے جاتی تھی ووکیشنل ووم?ن سینٹر جو کی ایک پرائیویٹ این جو اوز کی جانب سے قائم تھا جہاں پر مقامی لیڈی انچارج نجمہ سومرو جو وہاں مینجر تھی۔

اس نے ہمارے گھر آ کر صائما کی آنکھ کے علاج کے لیے اس کو اپنے ساتھ کراچی لیے جانے کو کہا تھا اور لڑکی کی زمیداری بھی خود پر اٹھائی تھی۔ اس عورت نجمہ سومرو نے غلام قادر سومرو کے ساتھ مل کر بچی صائما کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اور اس کی تصاویر اور وڈیو بنائی اور لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا، جس کو پانج ماہ گزر گے تھے اور کل رات صائما نے خودکشی کی کوشش کی جس سے وجہ پوچھی گئی تو اس نے واقعے کے بابت اطلاع دیا۔

جس پر ہم نے غلام. قادر سومرو کے خلاف کیس داخل کروایا ہے ان کا، مزید کہنا تھا کے غلام قادر سومرو ایک بااثر افراد ہے جو پیپلز پارٹی کا خاص بندہ ہے اور لاشاری تھانے کے ایس ایچ او بھی پیپلز پارٹی کے کہنے پر مقرر کیا ہوا ہے، دوسری جانب پولیس اسٹیشن لاشاری کے ایس ایچ او سے واقعے کے حوالے سے بات کی تو اس کا کہنا تھا کے ہمنے کاروائی کرتے جوابدار غلام قادر سومرو کو نجمہ سومرو سمیت گرفتار کرلیا ہے جس سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں