آمروں کی سیٹی پر دم ہلانے والے عناصر کبھی بھی عوام کے حامی نہیں ہوسکتے،نثار کھوڑو

منگل 19 جون 2018 18:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) سابق سینئر صوبائی وزیر اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ جی ڈی اے محلاتی سازشیوں کا اتحاد ہے اور آمروں کی سیٹی پر دم ہلانے والے عناصر کبھی بھی عوام کے حامی نہیں ہوسکتے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دیئے گئے عید ملن پارٹی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈے اے میں شامل لوگ انتخابات جیت نہیں سکتے جس کے لیے وہ انتخابات ملتوی ہونے کا رونا رو رہے ہیں لیکن ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ انتخابات بھی وقت پر ہونگے اور اس مرتبہ بھی انہیں ناکامی ملے گی اور ان کے محلاتی سازشیں بھی ناکام ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ دشمن عناصروں کے پول کھل کر عوام کے سامنے آچکے ہیں ایسے پی پی پی مخالف اتحادوں کو سندھ سے کچھ بھی نہیں ملے گا اور انتخابات میں مخالف تیر سے شکار ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف مچھروں کی بدبو سے ایک آمر سے معادہ کرکے ملک سے بھاگ گئے تھے اور بزدل آمر پرویز مشرف کو ملک میں آنے کی ہمت ہی نہیں۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ عمران خان خود بھی آمر کے حمایتی رہ چکے جو ہر بات پر یوٹرن لینے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم نئے صوبوں کی بات کرکے سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کررہی ہے لیکن سندھ پر میلی آنکھ رکھنے خود ٹکروں پر تقسیم ہوچکے ہیں اور سندھ ہمیشہ رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف، عمران خان، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے جبکہ پیپلز پارٹی ہی عوامی اشوز کی بات کرکے ان کے حل کے لیے کردار ادا کر رہی ہے۔ نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ شوباز شریف مائیک گرا کر بھٹو نہیں ہوسکتے نہ ہوسکتے انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ عوام کے لیے جان دینی پڑتی ہے۔ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی سے کشمور تک پورے سندھ میں امن امان بحال کروایا، لاڑکانہ میں 100 فیصد کم نہ ہوسکے لیکن اس کے باوجود بھی بہتر کام کروائے گئے۔

سابق رکن سندھ اسمبلی خورشید احمد جونیجو نے کہا کہ پی پی پی مخالف اتحاد میں شامل لوگوں کی ضمانت مسترد ہوچکی ہیں، لاڑکانہ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور ہمیشہ رہے گا اور 25 جولائی پر عوام تیر پر ٹپے لگاکر پی پی پی امیدواروں کو رکارڈ ووٹوں سے منتخب کرے گی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں