شہداد کوٹ : موٹر سائیکلوں میں تصادم،2نوجوان زخمی

منگل 19 جون 2018 18:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) شہدادکوٹ کے قریب الن شاہ بائی پاس کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں آمنے سامنے ٹکر کے نتیجے میں شہدادکوٹ کا رہائشی 20 سالہ نوجوان کاشف علی بروہی اور اس کے دوست علی گل بروہی شدید زخمی ہوگئے جنہیں آسپاس کے لوگوں نے تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان کاشف بروہی دم توڑگیا جبکہ زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب متوفی نوجوان کی لاش ورثا شہدادکوٹ لے گئے جہاں لاش گھر پہنچنے کر کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں