غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں،بلاول

بے نظیر بھٹو کا نامکمل مشن پورا کریں گے، میں نے صرف ذمہ داری ہی نہیں ڈنڈا بھی اٹھالیا ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ اور رتوڈیرو میں کارکنوں سے خطاب

پیر 23 جولائی 2018 22:00

غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں،بلاول
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں،بے نظیر بھٹو کا نامکمل مشن پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ اور رتوڈیرو میں کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام ہمیں کامیاب کرائیں ،میں نے صرف ذمہ داری ہی نہیں ڈنڈا بھی اٹھالیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کیلئے جعلی سیاستدانوں نے اتحاد بنالیا ہے ،انتخابات میں عوام دشمن قوتوں کو شکست ہوگی۔بلاو ل بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ملک میں جمہوریت کیقیام میں حالیہ انتخابات اہمیت رکھتیہیں ، آج کارکنوں پر بھاری ذمہ داری آچکی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں