لاڑکانہ ،فرائض میں غفلت برتنے پر محکمانہ کارروائی ، 45 پولیس افسران کو مختلف سزائیں

منگل 14 اگست 2018 09:50

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار نے عوامی شکایات اور فرائض میں غفلت برتنے پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 45 پولیس افسران کو مختلف سزائیں دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سزائیں پانے والوں میں سب انسپیکٹر نور احمد جکھرو کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر تنویر احمد کماریو کی عہدے میں تنزلی کر کے رنگروٹ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی علی ڈنو جتوئی، منظور عباسی اور شیٹ کلرک واجد علی میمن کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ سب انسپکٹر سکندر علی چانڈیو، سب انسپکٹر سائرہ بانو، انسپکٹر عبدالوہاب رند اور اے ایس آئی شیر احمد رند سمیت 35 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں وارننگ، فائن، اسٹاپ انکریمنٹ اور فار فیوچر کی سزائیں دی ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار نے کہا کہ عوام کی جان ومال میں غفلت کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں