لاڑکانہ ،پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ، منشیات برآمد

منگل 14 اگست 2018 09:50

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 7 مفرور، مطلوب، اشتہاری اور روپوش ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، چوری شدہ سونے کے زیورات، نقد رقم، موٹرسائیکل اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تعلقہ پولیس نے پروفیسرز کالونی میں رہائش پذیر شہری امبر مغل کے بنگلے سے سونے زیورات اور نقدی چوری کرنے والے دو ملزمان سجاد برڑو اور خان محمد برڑو کو گرفتار کرکے ان سے چوری شدہ سونے کے زیورات اور نقدی بھی برآمد کرلی۔ باڈہ پولیس نے مطلوب ملزم نبی داد جونیجو کو ریوالر اور گولیوں سمیت، عاقل پیر شیر پولیس نے عاقل بائے پاس سے اشتہاری ملزم راحب کورائی کو، نوڈیرو پولیس نے چوریوں کے مقدمات میں مطوب ملزم رفیق کھوکھر کو، دوران چیکنگ ملزم حسن علی گوپانگ کو ڈیڑھ پائو چرس سمیت جبکہ ایمپلی فائر ائکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ملزم صابر شاہ کو گرفتار کرکے ٹریکٹر تحویل میں لے لیا ہے اور سچل پولیس نے چلڈرین ہاسپیٹل سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں